اسلام آباد : وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے کرکٹ کے میدان میں خود کو بے نقاب کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ میچ میں چھوٹی حرکت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی اصل تصویر دنیا کے سامنے رکھ دی، جبکہ قومی ٹیم کی کارکردگی گزشتہ دو سالوں میں بہت خراب رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے ہر میدان میں قومی ٹیم تنزلی کا شکار ہے، قومی سطح پر اس کی مکمل جانچ پڑتال اور مرض کی تشخیص بہت ضروری ہے تاکہ بہتری کے اقدامات کیے جا سکیں۔





