پشاور : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہونے کے ناطے خیبرپختونخوا کی قربانیاں باقی ملک کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے فوری وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے، ورنہ صوبائی حکومت خود جرگہ افغانستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور وفاق کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ دہشت گردی کی آگ اگر خیبرپختونخوا سے باہر پھیلی تو پورا ملک خطرے میں پڑ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی حرکت سے بھارت بے نقاب، طارق فضل چودھری
انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
مشیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ افغانستان کو نظر انداز کرنا وفاقی حکومت کی بڑی غلطی ہوگی، اور خیبرپختونخوا کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔





