پشاور : آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں میں فتنہ الخوارج جیسے جرائم پیشہ عناصر شامل ہیں
جو جہاد اور مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں اور بھتہ وصول کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گروہ ٹارگٹ کلنگ، اسمگلنگ، چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
آئی جی نے خبردار کیا کہ مذہب کے نام پر چھپے یہ عناصر نہ صرف عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ریاست کے امن کے بھی دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق خود افغانستان سے رابطہ کرے یا خیبرپختونخوا کو اجازت دے، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔





