ملک بھر میں چینی کی قیمت مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے شدید بحران اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اب چینی کی خوردہ قیمت 177 روپے فی کلو اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران نے غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں دکانداروں، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر چینی فروخت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد گروہوں میں جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا

دوسری جانب حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی تھی اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے متعدد ٹینڈرز بھی جاری کیے، لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے حال ہی میں تسلیم کیا کہ حکومت چینی کی درآمد، برآمد اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Scroll to Top