پشاور: گیس ٹینکر حادثہ، ریسکیو کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے کو ٹال دیا

پشاور: پشاور کے نادرن بائی پاس پر ایک گیس ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کیا تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس ٹینکر نادرن بائی پاس کی پل کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چھت سے ٹکرا کر پھنس گیا،
جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ اب تک ٹینکر سے 70 فیصد سے زائد گیس لیک ہو چکی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پانچ فائر وہیکلز اور دو ایمبولینسز موقع پر تعینات ہیں، جبکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر تمام متعلقہ روڈز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہی خاندان کی جانب سے پرتپاک استقبال

فائر فائٹرز کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے اور حکام کو امید ہے کہ جلد ہی صورتحال قابو میں آ جائے گی۔

Scroll to Top