خیبر پختونخوا حکومت کا اچانک بڑا فیصلہ، گریڈ 20 کے افسران سمیت اہم تبادلے، نئی تعیناتیاں

خیبر پختونخوا میں بڑی انتظامی تبدیلیاں، اہم فیصلہ سامنے آگیا

اعجاز آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (WSSC) پشاور کی اعلیٰ انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

محکمہ انسانی وسائل کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر خان (PMS BS-18) کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے تحت تنویر خان کو عہدے سے ہٹا کر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی کے فسادیوں کی ہٹ دھرمی ناکام ، سہیل آفریدی سمیت 5 پی ٹی آئی رہنما چالان میں نامزد

دوسری جانب محکمہ ایچ آر ایم نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ڈائریکٹر قرۃ العین وزیر (PMS BS-18) کو ڈپوٹیشن کی بنیاد پر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی پشاور کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) مقرر کر دیا ہے۔

 ان کی اس عہدے پر تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کے تحت سیکشن آفیسر (سروسز-I) صابر امین کے دستخط سے جاری ان احکامات کی کاپیاں تمام متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top