سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شہزاد نوید

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے بارڈر پر واقع علاقہ “تاکسان” تھا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 185 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کےسرحدی شہر چمن میں افسوسناک واقعہ

 متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Scroll to Top