وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر 2026ء سے ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔





