بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی حکومت طالبان سے افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بیان انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس امریکا کے لیے ایک اہم اسٹریٹیجک مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ چین کے اُس خطے سے محض ایک گھنٹے کی فضائی مسافت پر ہے جہاں بیجنگ مبینہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔

ان کے بقول ہم اسے واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ہم سے بہت کچھ درکار ہے اور ہمیں وہ بیس چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی قیادت میں امریکی انخلا کے دوران بگرام کا کنٹرول چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ بیس بغیر کسی قیمت کے دے دیا۔

Scroll to Top