محکمہ جنگلات نے ہزارہ موٹروے پر قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ہری پور:محکمہ جنگلات کی خفیہ اطلاع پر ہزارہ موٹروے شاہ مقصود انٹرچینچ پر ناکہ لگایا گیا جہاں تیز رفتار ٹرک کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

ٹریک ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم محکمہ جنگلات کی ٹیم نے فوری پیچھا کر کے ٹرک روک لیا۔

کارروائی کے دوران ٹرک سے لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد: گلیات میں بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، 31 ہوٹلز سیل

ملزمان میں سے 2 گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ڈی ایف او ہری پور کی سربراہی میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کارروائی کو کامیابی سے انجام دیا۔

Scroll to Top