چارسدہ، ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد جھلس گئے

چارسدہ میں نوشہرہ روڈ سبزی منڈی کے ایک ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے میں دکان میں موجود 7 مزدور جھس کر زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں سے افسوسناک خبر، تخریب کاروں نے بی ایچ یو عمارت کو نشانہ بنا دیا

فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور واقعے کی وجوہات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top