صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر طلب کر لیے ہیں۔
دونوں ایوانوں سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی فیصلوں کی آئینی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پارلیمانی کارروائی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد کے پی میں انتظامی تبدیلیاں، اب کون سے فیصلے ہوں گے؟
آئین میں ان اقدامات کو برقرار رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری سے متعلق الگ الگ طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔





