سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کو اجازت مل گئی

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کو اجازت مل گئی

صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدراسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق صدر مملکت آصف علی زرداری نے  وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرون پاکستان رخصت کی منظوری دی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔

 صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔

 یہ بھی پڑھیں: گورنر راج نافذ ہوتے ہی وفاق کا خیبرپختونخوا کیلئے بڑا اعلان

اعلامیےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک  آذربائیجان  میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس  میں شرکت کریں گے۔

Scroll to Top