اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون کا موسم تقریباً ختم ہو چکا ہے اور آئندہ چند دنوں تک بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے وہ علاقے جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے وہاں آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شمالی و بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نسبتاً معتدل رہنے کی توقع ہے۔ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کا زور برقرار رہے گا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مون سون کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور فی الحال بارش کی کوئی پیشگوئی موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کی عدم دلچسپی ،ضم شدہ قبائلی اضلاع کےدرجنوں ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں تمام دریا اپنی معمول کی سطح پر آ چکے ہیں، مرالہ سے پنجند تک اور جسڑ سے سندھنائی تک کسی قسم کے بڑے پانی کے ریلے کی اطلاع نہیں ہے۔





