محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 43 میڈیکل آفیسرز کوترقی دیدی

محکمہ صحت خیبر پختونخوانے صوبے بھر کے 43 میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ترقی ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کے 2 ستمبر کو ہونے والے اجلاس کی سفارش پر سروس کے گریڈ 18 میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ترقی پانے والے تمام ڈاکٹرز کو خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 6 (2) کے تحت ایک سال کے لیے ازمائشی بنیاد پر رکھا جائے گا۔

محکمہ صحت نے مزید واضح کیا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کی تعیناتی اور تبادلوں سے متعلق علیحدہ نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون اختتام پذیر، محکمہ موسمیات کی ملک میں گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی

ترقی پانے والے میڈیکل آفیسرز خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Scroll to Top