سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی

پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک دن کے وقفے کے بعد 24 قیرات فی تولہ سونا 1,100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 29 روپے اضافے کے ساتھ 4,447 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 43 میڈیکل آفیسرز کوترقی دیدی

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہو کر 3,657 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Scroll to Top