نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی ہے۔
سلامتی کونسل نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کو پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے پابندیوں میں نرمی روکنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 9 ممالک نے مخالفت کی۔ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک سعودی دفاعی معاہدے سے خطے میں امن اور سلامتی کو تقویت ملے گی، اسحاق ڈار
اس فیصلے کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی۔





