جب پانی نے تباہی مچائی، فرنٹیئر کور نے انسانیت کی سب سے بڑی مثال قائم کی

جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئ میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی اور کئی بستیاں اجاڑ دیں۔

تاہم متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے شروع کیا، جس میں ٹوٹے ہوئے راستوں اور بہہ جانے والے پلوں کی ازسرِنو تعمیر شامل ہے، تاکہ عوام کی آمد و رفت کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

مقامی بریگیڈ کمانڈر نے علاقہ کے عمائدین اور مشران کے ساتھ مشترکہ جرگہ منعقد کیا، جس میں متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر غور کیا گیا اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پرتگال نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا، عالمی سطح پر اہم پیش رفت

متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے، جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خوردونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا تاکہ سیلاب زدگان کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

مقامی لوگوں نے فرنٹیئر کور ساؤتھ کی بروقت امداد اور عوامی خدمت پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Scroll to Top