ڈاکٹروں کی ٹیم انتظار کرتی رہ گئی، بشریٰ بی بی نے طبی معائنے سے صاف انکار کر دیا

ڈاکٹروں کی ٹیم انتظار کرتی رہ گئی، بشریٰ بی بی نے طبی معائنے سے صاف انکار کر دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے صاف انکار کر دیا، جس کے باعث پمز اسپتال کی چار رکنی میڈیکل ٹیم کو ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا اور وہ واپس روانہ ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز )کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم جس میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں، شام سات بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی۔ ٹیم نے بشریٰ بی بی کو طبی معائنہ کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے معائنے سے مکمل انکار کر دیا۔

طبی معائنے کے لیے مقررہ وقت پر تعاون نہ کرنے پر میڈیکل ٹیم نے تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کیا، تاہم نتیجہ خیز پیش رفت نہ ہونے پر وہ واپس اسلام آباد روانہ ہو گئی۔

یہ واقعہ سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں بشریٰ بی بی کے انکار کو مختلف انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top