محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صرف چند بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ ادھر، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون سیزن ختم ہو چکا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔
مون سون کا سیزن باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے، آئندہ ہفتے بھی کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں اب پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔





