سنچری کے بعد سدرہ امین کا ’6‘ کا اشارہ، بھارت میں واویلا مچ گیا

سنچری کے بعد سدرہ امین کا ’6‘ کا اشارہ، بھارت میں واویلا مچ گیا

پاکستانی وویمن کرکٹر سدرہ امین کی مسلسل دوسری سنچری کے بعد کیے گئے ’6‘ کے اشارے نے بھارتی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ بھارتی صارفین نے اسے ماضی کے فضائی معرکے سے جوڑ کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، حالانکہ سدرہ کا اشارہ صرف ان کی چھٹی ون ڈے سنچری کی جانب تھا۔

سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 122 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، اس سے پہلے پہلے میچ میں بھی وہ 121 رنز بنا چکی تھیں۔ وہ لگاتار دو سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی تاریخ میں جتنی بھی 10 ون ڈے سنچریاں اسکور ہوئی ہیں، ان میں سے 6 صرف سدرہ امین کے نام ہیں۔ ان کے ’6‘ کے اشارے نے صرف ریکارڈ کی جھلک دی، مگر بھارتیوں کو اس میں بھی رافیل طیاروں کی شکست یاد آ گئی۔

پاکستانی شائقین نے سدرہ کے اس کارنامے پر انہیں ’سنچری کوئین‘ اور ’سکس سٹار بیٹر‘ قرار دے کر خراج تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top