اسلام آباد :پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے خیبرپختونخوا حکومت اور پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کو سخت لہجے میں پیغام دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ حالات پر صرف تقریریں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں، ورنہ قوم کو سچ بتایا جائے۔
مراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا بس بہت ہو گیا! عملی اقدامات کریں اور اگر بے بس ہیں تو قوم کو حقائق بتائیں، ایسا نہیں ہو گا کہ وہ ہمارے لوگ ماریں اور آپ چند تقریریں کر کے بیٹھ جائیں، یہ قوم کے ساتھ اور عمران خان کے ساتھ غداری ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت بے گھر ضرور ہیں، لیکن انہوں نے اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی ،میں آج اگر بے گھر ہوں تو وہ اس وجہ سے ہوں کہ میں نے اپنے لوگوں کا سودا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ: خیشگی پایاں سے افسوسناک خبر سامنے آگئی
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ وہ اب بھی ہر جرگہ کی سرپرستی کر رہے ہیں اور سفید جھنڈے دکھانے والوں کو پیچھے ہٹا کر مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں۔
مراد سعید کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان، 27 ستمبر جلسہ ،سیاسی دباؤ اور پارٹی پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔





