نوشہرہ: خیشگی پایاں سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

فضل نبی

نوشہرہ: خیشگی پایاں کے علاقے میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو سگے بھائی، 32 سالہ سکندر اور 30 سالہ حیدر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں مرحومین کی لاشیں نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت کو سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کے لیے سجایا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے اور جلد انصاف کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top