قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ارسال کر دی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی بحث متوقع ہے، جب کہ بعض اپوزیشن اراکین کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے

متوقع ہے کہ اجلاس میں وزیر خارجہ یا وزیر دفاع پاک سعودی دفاعی تعاون کی نوعیت، دائرہ کار اور اس کے ممکنہ اثرات پر ایوان کو بریف کریں گے۔

Scroll to Top