خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز ہنگامی طور پر کھول دیے گئے

خانپور :حالیہ بارشوں کے باعث ہزارہ کے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے لگی ہے، جس پر ڈیم انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سپل ویز ہنگامی طور پر کھول دیے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح مقررہ حد 1982 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے، جس کے بعد اضافی پانی کے اخراج کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل بھی خانپور ڈیم کے سپل ویز 13 مرتبہ کھولے جا چکے ہیں۔پانی کا اخراج 7500 کیوسک کی رفتار سے ندی ہرو کے ذریعے دریائے اٹک میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

اس صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے علاقے میں سائرن بجا کر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں۔

ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو اداروں اور مقامی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

Scroll to Top