ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث برینٹ فیوچرز 26 سینٹ کمی کے بعد 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔
جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت بھی 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
یہ کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو یکم اگست کے بعد سب سے بڑی روزانہ اضافہ تھا۔
یہ اضافہ امریکی ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کی جانب سے روسی توانائی انفرااسٹرکچر پر حملوں کے خدشات کے باعث ہوا تھا، جس سے عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوا تھا۔
تاہم آج کی قیمتوں میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ نے جزوی استحکام پکڑ لیا ہے، اگرچہ جیوپولیٹیکل خدشات اب بھی برقرار ہیں۔




