اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ صحافیوں، وکلا اور سائلین کو ہائیکورٹ کے ویٹنگ ایریا، عدالتی راہداریوں، دفاتر اور دیگر تمام مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق اس پابندی کے تحت موبائل فونز کو صرف سائلنٹ موڈ میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ سرکلر کے مطابق، سیکیورٹی اہلکاروں کو ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ عدالتی کارروائیوں کی حفاظت اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ عدالتی ماحول میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top