پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون برقرار رکھنے پر اتفاق

شائقین کیلئے اہم خبرآگئی ،پاکستان ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف بغیر تبدیلی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور کپتان کے درمیان اہم میٹنگ مکمل ہوگئی، جس میں ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ بنگلادیش کے خلاف پلیئنگ الیون برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کامیاب کمبی نیشن کو برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ہیڈ کوچ اور کپتان نے کھلاڑیوں کو دلیرانہ اور بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی۔ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں اور ان شاء اللہ فائنل میں سرخرو ہوں گے۔‘‘

انہوں نے اوپنر صائم ایوب کو ہدایت کی کہ وہ ماضی کے میچز کو بھول کر نئی توانائی کے ساتھ کھیل میں اتریں۔ ’’ماضی کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں، ہمیں حال پر توجہ مرکوز رکھنی ہے‘‘

ہیڈ کوچ نے یہ بھی واضح کیا کہ اسٹار اوپنر فخر زمان مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ اہم ٹاکرا شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور ٹیم کا اعتماد جیت کے جذبے سے بھرپور نظر آ رہا ہے۔

Scroll to Top