ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے نے پورا خاندان اجاڑ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دانہ سر کے مقام پر المناک ٹریفک حادثے نے ایک خانہ بدوش خاندان کی خوشیاں چھین لیں، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والا ایک منی ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا, حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بریک فیل ہونا حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

عینی شاہدین کے مطابق مقامی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کو کھائی سے نکالنے میں ریسکیو ٹیموں کی مدد کی۔

Scroll to Top