اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، لوئر دیر اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات ختم

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ آٹھ بج کر 17 منٹ پر آیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 195 کلومیٹر زیرِ زمین تھی، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش، افغانستان کا ریجن تھا۔

Scroll to Top