عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔دس گرام سونے کی قیمت میں 1629 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے ہو گئی۔
ادھر چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ چاندی 105 روپے اضافے سے 4704 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3759 ڈالر تک جا پہنچا۔





