انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا مقابلہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔

 انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیری بروک ہوں گے، دیگر سکواڈ میں جوئے روٹ، گائے اٹکنسن، سونی بیکر، ٹام بینٹن، جیمز کولز شامل ہیں۔

انجری سے صحتیابی کے بعد عادل رشید اور سیم کرن کی انگلینڈ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جوفرا آرچر کو دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا۔

جارح مزاج بیٹر جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ ٹیم کے سکواڈ میں شامل نہیں۔

جارڈن کاکس، میسن کرین، ہینری کروکومبے، لائم ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن اور جاش ٹنگ بھی شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا مقابلہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔

Scroll to Top