علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری، وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عدالت میں عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، تاہم علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم پیشی پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ان کے جاری شدہ وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جو زیر سماعت ہے۔

Scroll to Top