کوئلہ کان حادثہ کیسے رونما ہوا؟ تحقیقات میں نئے انکشافات

کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثہ کیسے رونما ہوا؟ تحقیقات میں نئے انکشافات

بلوچستان میں کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو ہونے والا حادثہ میتھن گیس سے نہیں بلکہ مزدوروں کے بارودی مواد استعمال کرنے سے ہوا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم معائنہ ٹیم کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے ۔

حادثے کی کورٹ آف انکواری اور محکمانہ انکواری میں بھی حادثے کی وجہ بارودی مواد کا غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کان کے مالکان،انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی حکام کےخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 18 کان کن جاں بحق

یاد رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں  ہونے والے حادثے میں 34 کان کن جان بحق ہوئے تھے جن میں سے بہشتر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا ۔

Scroll to Top