طورخم بارڈر! جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ

طورخم بارڈر! جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنیوالے پانچ افغان باشندوں کو جعلی دستاویزات پر حراست میں لے کر فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی طورخم بارڈر پر کی گئی، جہاں سخت چیکنگ اور تصدیق کے عمل کے دوران ان مسافروں کی شناخت اور جعلی کاغذات کا انکشاف ہوا۔

ہمشکلوں کے پاسپورٹ، جعلی اسٹیمپ، اور بغیر دستاویزات آمدترجمان نے بتایا کہتین افغان مسافر، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹس پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔چوتھے مسافر کے پاس جعلی امیگریشن اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔پانچویں افغان شہری کے پاس کوئی بھی سفری دستاویز موجود نہیں تھی۔ایف آئی اے کے مطابق ان تمام افراد کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں امیگریشن اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور فیلڈ سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

طورخم بارڈر افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک اہم گزرگاہ ہے، جہاں روزانہ ہزاروں افراد اور گاڑیاں آمد و رفت کرتی ہیں۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہاں پر امیگریشن عمل سخت اور جامع رکھا جاتا ہے تاکہ جعلی دستاویزات یا غیرقانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

Scroll to Top