ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ کے چند اہم کھلاڑی غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔ وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میںکپتان سلمان علی آغا فہیم اشرف حسن علی سلمان مرزاشامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاک،بھارت فائنل دبئی میں کھیلا گیا۔
فائنل میچ کی تفصیلات،بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم 146 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بھارت نے اس کامیابی کے ساتھ نویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
قومی ٹیم کی واپسی پر ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، تاہم کسی بڑی عوامی سرگرمی یا استقبال کا منظر نہیں دیکھنے میں آیا۔





