جعلی دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، 2 افغان شہری طورخم بارڈر سے ڈیپورٹ

طورخم :ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر قانونی دستاویزات کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، دو افغان شہریوں، عبدالمتین اور خاتون بی بی عاصمہ، نے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔

عبدالمتین نے ضیارمل صدیق نامی شخص کے پاسپورٹ کا استعمال کیاجبکہ بی بی عاصمہ نے ایک ہمشکل خاتون کے پاسپورٹ پر پاکستان آنے کی کوشش کی۔

امیگریشن اہلکاروں نے دونوں افراد کی دستاویزات کی جانچ کے دوران مشتبہ پایا اور مزید تفتیش پر جعل سازی ثابت ہونے پر دونوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

بعد ازاں دونوں افغان شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا۔

Scroll to Top