شیراز احمد شیرازی
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزراء، عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دونوں وزراء کے استعفوں کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دونوں وزراء کے استعفوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مبینہ سازش کا الزام تھااور گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے ان کے خلاف بانی تحریک انصاف کو شکایت بھی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : جعلی دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، 2 افغان شہری طورخم بارڈر سے ڈیپورٹ
واضح رہے کہ عاقب اللہ خان خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی تھے جبکہ فیصل ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔





