پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں این ایف سی سے پیشرفت رپورٹ طلب

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو صوبوں کی مشاورت سے جلد این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مذاکرات میں مرکز و صوبوں کے وسائل کی تقسیم کو اہم نکتہ قرار دیا گیا۔

مزید برآں آئی ایم ایف نے صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کمی سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیا ہے۔ لیبر فورس، ہاؤس ہولڈ اور پی ایس ایل ایم سروے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے ترقیاتی اخراجات اور 2026 کے فریم ورک پر بریفنگ دی گئی۔ مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کرے گا، بیرسٹر گوہر

آئی ایم ایف نے ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ، رسک پر مبنی نگرانی، ای-پیڈز پروکیورمنٹ سسٹم، بیرونی آڈٹ رپورٹس، بینیفیشل اونرشپ رجسٹری اور نان فنانشل پروفیشنز کی نگرانی کے معاملات پر سوالات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق کامیاب جائزے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔

Scroll to Top