پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاکستان نے عام شہریوں کو نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے ہر شہری کو بیرون ملک سفر کے لیے پاسپورٹ کا حق حاصل ہے، جو انہیں ملک کے سفارت خانوں میں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پاسپورٹ کی حامل ہر پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کے سفارتی اور قونصلر نمائندوں کے تحفظ کا بھی مستحق ہوتا ہے۔ یہ دستاویز نہ صرف شناخت کی تصدیق کرتی ہے بلکہ ملک سے باہر نکلنے اور واپس داخل ہونے کے حق کو بھی یقینی بناتی ہے۔

پہلی بار پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد کو متعلقہ پاسپورٹ آفس یا فارن مشن میں درخواست دینی ہوگی۔ درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات لازمی ہونی چاہئیں:

بینک ادا شدہ فیس چالان یا ای-ادائیگی کا ثبوت
اصل شناختی کارڈ یا نائیکوپ فوٹو کاپی
سرکاری ملازمین کے لیے متعلقہ محکمے کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC)
دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے غیر ملکی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی

پاسپورٹ کی فیس کا حالیہ شیڈول درج ذیل ہے:

36 صفحات والا پاسپورٹ: پانچ سال کے لیے 4,500 روپے، دس سال کے لیے 6,700 روپے
72 صفحات والا پاسپورٹ: پانچ سال کے لیے 8,200 روپے، دس سال کے لیے 12,400 روپے
100 صفحات والا پاسپورٹ: پانچ سال کے لیے 9,000 روپے، دس سال کے لیے 13,500 روپے

ارجنٹ سروس کے لیے اضافی فیس بھی مقرر ہے۔

مزید معلومات اور درخواست کے لیے قریبی پاسپورٹ آفس سے رابطہ کریں۔

Scroll to Top