پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق مزید کارروائی روک دی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی محکمہ صحت کو سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آؤٹ سورسنگ کے خلاف کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت نے محکمہ صحت سے وضاحت طلب کی کہ ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔

وکیل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے موقف اختیار کیا کہ آؤٹ سورسنگ کا مقصد ہسپتالوں کی بہتری ہے اور یہ عالمی معیار کے مطابق ہے۔

لیکن عدالت نے کہا کہ اگر محکمہ صحت میں سخت نظم و ضبط لاگو کیا جائے تو بہتری ممکن ہے کیونکہ سینئر ڈاکٹرز ہسپتالوں میں غیر حاضر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلا ٹی20: بنگلادیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

عدالت نے معاملے پر مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Scroll to Top