ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین کی گاڑی کو لواری ٹنل میں حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو شام 6 بج کر 45 منٹ پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین اپنی ذاتی گاڑی میں چترال سے پشاور جا رہے تھے کہ لواری ٹنل نمبر 2 کے اندر ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر مقبول حسین زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے دیر منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔





