آج مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟ تفصیلات جانئے

آج سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم رہی ہیں، تاہم فی تولہ سونا اب بھی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3,865 ڈالر پر مستحکم رہی، جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر بدستور قائم ہے۔

اسی طرح، مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی فرق کے 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں مسلسل چار روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2,500 روپے کی کمی کے بعد 407,778 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2,144 روپے کی کمی سے 349,603 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

Scroll to Top