محمد اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت گریڈ 18 کے پانچ افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر صوابی لگایا گیاہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اصلاح الدین کو ڈپٹی کمشنر ہری پور تعینات کیا گیاہے ۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ایچ آر ڈی اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری،لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی بنوں محمد عمران خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر اپر چترال لگایا گیاہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمان کو اسٹبلمشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے





