ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ کوالیفائر میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور وہ آج کے میچ میں بھی بہتر پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

کولمبو میں ٹاس کے موقع پر ایک دلچسپ منظر بھی دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے روایتی طور پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا، جس سے میچ کی کشیدگی اور مقابلے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل طور پر میچ کے لیے تیار ہے اور وہ بھارتی ٹیم کو ہر ممکن چیلنج دے گی۔ میچ میں پاکستان کا مقصد مضبوط دفاع کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو کم سکور پر روکنا ہوگا۔

ویمنز ورلڈ کپ کے اس کلیدی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جہاں ہر گیند قیمتی ہوگی اور فاتح ٹیم اگلے مرحلے کے لیے اپنی جگہ مضبوط کرے گی۔

Scroll to Top