پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر 60 لیگ کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچ گئیں، فاطمہ ثنا اس سے قبل بھی انگلش ویمنز لیگ دی ہنڈرڈ میں شرکت کر چکی ہیں۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈاسپر 60 لیگ میں وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کے باعث انہیں کینیڈا سپر 60 لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو رواں سال ہونے والے کینیڈا سپر 60 کے لیے ’وینکوور اینکرز‘ نے اپنی ٹیم میں شامل کر کیا تھا۔
کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل بھی فاطمہ ثنا انگلش ویمنز لیگ دی ہنڈرڈ میں شرکت کر چکی ہیں۔





