ایشین گیمز: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، جیولن تھرو میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں تمغہ جیتنے میں ناکام رہے اور بالآخر چوتھی پوزیشن پر رہے۔

ایونٹ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی ارشد ندیم اور یاسر علی کر رہے تھے جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس ایکشن میں دکھائی دیے۔ فائنل کے دوران ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 76.69 میٹر کی پھینکی، جبکہ ان کی دوسری کوشش فاول ہو کر ضائع ہو گئی۔

تیسری کوشش میں ارشد ندیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیزے کو 80.29 میٹر کے فاصلے پر پھینکا اور چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ تاہم، اس کے بعد ان کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی تمام تھروز ضائع ہو گئیں، جس کے باعث وہ ایونٹ میں کوئی تمغہ حاصل نہ کر سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

Scroll to Top