پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور: 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں ملوث پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والی اہم رہنما صنم جاوید کو ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور سے گرفتار کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی گرفتاری قانونی تقاضوں اور موجود شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ ان کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں، جن میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کو تہہ و بالا کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مکمل، شفاف اور منصفانہ چھان بین جاری ہے، اور کسی شرپسند کو قانون سے بالا تر نہیں سمجھا جائے گا۔

قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور جو بھی قصوروار پایا گیا، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صنم جاوید کی بہن فلک جاوید بھی مشترکہ تحقیقات کے دوران حراست میں لی جا چکی ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کہیں بھی چھپا ہو، قانون سے فرار حاصل نہیں کر سکتا، اور انصاف سب کے لیے برابر ہے۔

Scroll to Top