اسرائیلی سفیر نے ایک تقریب میں کہاکہ ہم نے عمران خان پہ بہت سرمایہ کاری کی تھی،سینئرصحافی اعزاز سیدکا انکشاف

سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیا ہے کہ میں خود بیرون ملک ایک یورپین سفارت خانے کی ایک تقریب میں موجود تھا اور وہاں اسرائیلی سفیر نے تقریب میں کہاکہ ہم نے عمران خان پہ بہت سرمایہ کاری کی تھی۔

نجی ٹی وی پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے کہاکہ میں ایک یورپین ملک میں تھا تو وہاں پر ایک محفل تھی جس میں اسرائیلی سفیر آئے ہوئے تھے تو انہیں ائیڈیا نہیں تھا کہ نیچے کون کون بیٹھا ہوا ،تو وہ تقریب میں گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے خان صاحب کے بارے میں بتایا کہ اسرائیل نے اور ہم لوگوں نے خان صاحب کے اوپر بڑی انویسٹمنٹ کی تھی ، عمران خان صاحب سے جوامیدیں تھی ان امیدوں کے ساتھ خان صاحب نے پرفارم نہیں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اس بات کو فلم کرنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں ملی۔

ایک سوال کے جواب میں اعزاز سید نے کہاکہ خان صاحب اسرائیل کے بارے میں کچھ سٹیٹمنٹ آپ کو نہیں دیں گے،خان صاحب کا جو پرانا سسرال ہےان کے بھی بڑے گہرے تعلقات ہیں سرائیل کے ساتھ اور جو یہودی فیملیز ہیں ان کے ساتھ ۔

Scroll to Top