نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور میں کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اسی طرح بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سے متعلق نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
ترجمان نے مزید بتایا کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور آئندہ مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں بھی نادرا کا کاؤنٹر قائم کیا جائے گا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔





